عنزیلہ عباس نے اپنے لباس تبصرہ کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی ۔ اداکارہ،گلوکارہ اور آرٹسٹ نے اپنے کپڑوں پر شوہر کے ردعمل کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ایک انٹرویو میں عنزیلہ عباس نے خواتین کو اپنے لباس پر کسی کے بھی فیصلے برداشت نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر میرے شوہر اور سسرالی میرے لباس سے خوش ہیں تو باقی لوگوں کااس پر اعتراض نہیں بنتا۔ ان کا کہناتھاکہ لوگوں کسئ دوسروں کے انتخاب پر رائے دینے کا کوئی حق نہیں۔
عنزیلہ نے کہاکہ میں خوداپنی رائے کھل کر رکھتی ہوں،ہمیشہ اپنے خیالات بیان کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی ذاتی زندگی میں مگن ہے تو ہمیں اس کی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔













