Site icon بول نیوز

نامور ادا کارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

نامور ادا کارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان کی نامور اداکارہ اور معروف شخصیت بینا مسرور 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

انتقال کی خبر ان کے بیٹے اداکار پارس مسرور نے انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں سے والدہ کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

بینا مسرور نے پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں اپنے یادگار کرداروں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ان کے نمایاں ڈراموں میں بنجارہ، بیٹیاں، ترب، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں شامل ہیں۔

ان کے انتقال پر اداکاروں اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بینا مسرور کی اداکاری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مداحواں اور  ڈرامہ نگاروں کا کہناہے کہ ان کی فنکارانہ میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

Exit mobile version