پاکستانی فنکاربھی جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ منتظمین اور حاضرین نے پاکستانی فنکاروں کا پرتپاک استقبال کیا۔
5 ویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والوں میں عتیقہ اوڈھو،توثیق حیدر اور اداکار شہزاد نوازشامل تھے ۔ جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء کی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے فلمی ستاروں اورفلم بینوں نے شرکت کی۔
اس تقریب کا افتتاح سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے کیا
شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے مزید کہا کہ فیسٹیول کا 5 واں ایڈیشن ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت اور کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب کے ثقافتی شعبے کی تیز رفتار ترقی پر روشنی ڈالی اور اسے مملکت کے مستقبل کی بنیاد قرار دیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی وزارت ثقافت نے گزشتہ7 سالوں میں قوم کے ورثے کو محفوظ رکھنے اور متنوع ثقافتی منظر نامے کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔
شہزادہ بدر بن عبداللّٰہ بن فرحان نے کہا کہ یہ کام قومی تشخص کو مضبوط کرتا ہے اور نوجوان نسلوں کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔
فیسٹیول کا 5 واں ایڈیشن لونگ سنیما کے تھیم کے تحت شروع ہوا۔ عرب دنیا، ایشیا، افریقہ، یورپ اور امریکا کے فلمسازوں کو اکٹھا ایک جگہ اکٹھا کیا۔

