نیٹ فلکس وارنر برادرز ڈسکوری کو 83 ارب ڈالر میں خریدے گا، معاہدہ طے پا گیا۔ اسٹریمنگ کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی یہ اعلان جمعے کے روز کیا۔
اس سلسلے میں ایک معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ یہ معاہدہ نیٹ فلکس کو وارنر برادرز کے وسیع فلمی ذخیرے کے ساتھ ساتھ معروف اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس تک رسائی فراہم کرے گا۔
یہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 2019 میں ڈزنی کی 71 ارب ڈالر میں فاکس کی خریداری کے بعد سب سے بڑا انضمام ہے۔
معاہدے کی مالی تفصیلات
معاہدے کے تحت وارنر برادرز ڈسکوری کی قدر 27.75 ڈالر فی شیئر لگائی گئی ہے۔ کمپنی کی مجموعی ایکویٹی ویلیو تقریباً 72 ارب ڈالر بنتی ہے۔
قرض سمیت اس کی مجموعی ویلیو 82.7 ارب ڈالر تک پہنچتی ہے۔ وارنر برادرز نے کئی دہائیوں میں مشہور کلاسک فلمیں جیسے کاسا بلانکا اور سیٹیزن کین پروڈیوس کیں۔
حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر کامیاب سیریز اور فلمیں جیسے گیمز آف تھرونز اور ہیری پوٹر بھی شامل ہیں۔
وارنر برادرز ڈسکوری کے صدر اور سی ای او ڈے ویڈ زیسلاو نے کہاکہ اعلان دنیا کی 20 بہترین کہانی سنانے والی کمپنیوں کو ایک جگہ لے آتا ہے۔
دونوں کمپنیوں کے بورڈز نے اس ٹرانزیکشن کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔ معاہدہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں مکمل ہوجائےگا۔
نیٹ فلکس کاردعمل
نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارینڈوس نے کہا کہ ہم مل کر دنیا بھر کے ناظرین کو وہ سب کچھ دے سکیں گے جو وہ پسند کرتے ہیں۔ ساتھ ہی کہانی سنانے کے اگلے 100 سال کی نئی سمت طے کریں گے۔













