پاکستان کے مقبول گلوکار و موسیقار علی ظفر نے اپنے چوتھے اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک مداحوں کے نام کر دی ہے۔
علی ظفر کا یہ البم 20 دسمبر 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی البم کا آرٹ ورک، مکمل ٹریک لسٹ اور آرٹسٹ نوٹ بھی باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں۔
View this post on Instagram
علی ظفر کے مطابق “روشنِی” کے 12 گیت ان کی موسیقی کے ایک نئے اور تخلیقی دور کی عکاسی کرتے ہیں۔ البم میں افریقی تالوں، اماپیانو، ایکوسٹک پاپ اور ڈیپ ہاؤس کی جدید جھلک شامل ہے، جس کے ذریعے مداحوں کو ایک متنوع، عالمی معیار کا اور تجرباتی ساؤنڈ اسکیپ پیش کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
ٹریک لسٹ میں رُکسانہ، فائیو اسٹار، روشنِی، شدت سمیت 12 گیت شامل ہیں جبکہ مختلف فنکاروں جیسے الیسٹر الوِن، طلحہ انجم، ڈی جے شاہ رخ اور علی حیدر کے ساتھ خصوصی کولیبریشنز بھی شامل کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
علی ظفر نے اس البم کو “خودی، احساس اور روشنی کی تلاش” کا علامتی سفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ ان کی موسیقی کے اندرونی ارتقا اور نئے تجربات کی نمائندگی کرتا ہے۔
البم کا پہلا ریلیز شدہ گیت ’ظالم نظروں سے‘ پہلے ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قابلِ ذکر مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں: عاطف اسلم یا علی ظفر؛ پاکستان کے مہنگے ترین گلوکار کا تاج کس کے سر؟

















