Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ سحر خان کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا

سحر خان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان کو بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں سحر خان نے اپنی چند نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں انہوں نے ویسٹرن اسٹائل کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا، جس میں بلیک پلازو پینٹس، براؤن کورٹ اور براؤن شرٹ شامل تھی۔

تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے میں آئیں۔ کچھ صارفین نے ان کے فیشن انتخاب کو سراہا جبکہ بعض افراد نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)

چند صارفین نے اداکارہ کو اپنی شناخت برقرار رکھنے کا مشورہ دیا اور ان کے کرداروں کے مطابق لباس کے انتخاب پر سوال اٹھایا۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث کے باوجود سحر خان کے مداح ان کے اسٹائل اور کام کو مسلسل سراہا رہے ہیں اور ان کی نئی تصاویر پر پسندیدگی اور تبصروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید پڑھیں: کیا سحر خان شادی کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں میں ہلچل مچ گئی