Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ میری بیوی رہ چکی! کیا مفتی قوی کا دماغی توازن خراب ہو چکا ؟ نئی بحث

صارفین کی اکثریت نے مفتی عبدالقوی کو نفسیاتی امراض کے اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا

کرینہ میری بیوی رہ چکی! کیا مفتی قوی کا دماغی توازن خراب ہو چکا ؟ نئی بحث چھڑ گئی ۔ متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور مفتی کے نئے انکشاف پرسوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔

ایک صارف نے مفتی عبدالقوی کے نئے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے کر علاج کاکروانے کا مشورہ دیا۔

حمید شاہ نے لکھاکہ کیا مفتی قوی کا دماغی توازن تو خراب نہیں ہوگیا؟ جو اپنے اوٹھ پٹانگ خرافات سے باز نہیں آرہے ؟۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کو تفسیاتی امراض کے ادارے کے حوالے کیا جائے، علاج کااخراجات میں دونگا۔

واضح رہے کہ  متنازع بیانات دینے والے مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ کرینہ ان کی بیوی رہ چکی ہیں ۔

اس دعوے  نے سوشل میڈیا پر بحث شروع کردی ہے ۔  مفتی عبدالقوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ کہ انہوں نے کرینہ کپور سے ماضی میں نکاح کیا تھا اور وہ ان کی بیوی رہ چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور بھی پاکستان کی بھابھی رہی ہیں کیونکہ وہ ان کے نکاح میں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا کرینہ کپور سے ابتدائی تعلق سن 1996 میں بنا،جب اداکارہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 برس کے درمیان تھی، اور یہ تعلق سن 1999 تک قائم رہا۔

مفتی قوی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر کرینہ کپور واقعی ان کی بیوی رہ چکی ہیں تو ان کے درمیان طلاق کب اور کس وجہ سے ہوئی۔