Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مس یونیورس مقابلے میں خوفناک حادثہ ، مس جمیکا اسٹیج سے گر گئیں

گیبریل ہنری کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ، جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا

مس یونیورس مقابلے میں خوفناک حادثہ، مس جمیکا اسٹیج سے گر گئیں ۔ 73ویں مس یونیورس 2025 پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔

مس جمیکا گیبریل ہنری اسٹیج سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ یہ واقعہ اس قدر اچانک تھا کہ انہیں سنبھالنا مشکل ہوگیا۔ فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے رپورٹ کیا کہ گیبریل ہنری کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ہیں۔ اور جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔

تاہم مس یونیورس کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ 23 سالہ ماڈل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں 24 گھنٹے نیورولوجیکل مانیٹرنگ میں رکھا گیا ہے۔

مس یونیورس آرگنائزیشن نے گیبریل کی مکمل حمایت کی ہے اور ان کی اسپتال منتقلی ، علاج کے اخراجات، اور ان کی والدہ و بہن کے رہائش کے اخراجات بھی برداشت کیے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ گیبریل کی صحت کی بحالی کے لیے ہر ضروری مدد فراہم کی جائے گی ۔ انہیں مکمل علاج کے لیے جلد ہی جمیکا منتقل کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raul Rocha (@raulrocha777)

گیبریل کے حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر شو کو جاری رکھنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی گئی۔

کئی صارفین نے سوال کیاکہ مقابلے کو چھوڑ کر زخمی امیدوار کی صحت کو ترجیح دی جانی چاہیے تھی۔

گیبریل ہنری نہ صرف حسن کی دنیا کی مشہور شخصیت ہیں بلکہ وہ ایک ماہر امراض چشم بھی ہیں۔

وہ “سی می فاؤنڈیشن” کی بانی ہیں، جو جمیکا میں بصارت سے محروم افراد کے لیے کام کرتی ہے۔

ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد اپنے کام میں واپس لوٹنے کی امید رکھتی ہیں۔