Site icon بول نیوز

برطانیہ سے بےدخلی کے بعد رجب بٹ پاکستان واپس پہنچ گئے

برطانیہ سے بےدخلی کے بعد رجب بٹ پاکستان واپس پہنچ گئے

برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا اسلام آباد پہنچ گئے۔

ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم نانی والبرٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 2161 کے ذریعے وطن واپس لوٹے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی جبکہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے دورانِ پرواز اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دونوں کی امیگریشن کارروائی مکمل کر کے انہیں گھر روانہ کردیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں دونوں سوشل میڈیا شخصیات کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے ملزمان کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: 2027 تک کا ویزہ بھی کام نہ آیا، معروف یو ٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے ڈی پورٹ

عدالت میں درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل وطن واپس آکر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کر دیا تھا۔

رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزا موجود تھا، جو ہوم ڈیپارٹمنٹ نے منسوخ کرتے ہوئے انہیں تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا، جس کے بعد رجب بٹ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version