پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بالآخر نئے شہر منتقل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی اپنی تازہ اسٹوری میں اداکارہ صبا قمر نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اسلام آباد منتقل ہورہی ہیں۔
حالیہ دنوں صبا قمر اُس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ایک انٹرویو کے دوران کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے بے ساختہ “استغفراللّٰہ” کہہ دیا۔

ان کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا اور مختلف فنکاروں نے بھی اس پر ردِعمل دیا۔ کچھ نے صبا قمر کے بیان کو غیرمناسب قرار دیا جبکہ کئی مشہور شخصیات کراچی کے دفاع میں سامنے آئیں۔
تاہم اب اداکارہ نے نہ صرف کراچی بلکہ لاہور چھوڑنے کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔
View this post on Instagram
گزشتہ روز میزبان عاصم یار کی جانب سے شوبز ستاروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اداکار عمران عباس نے شرکت کی اور تقریب کی تصاویر انسٹا اسٹوری پر شیئر کیں، تاہم صبا قمر نے ان تصاویر کو ری شیئر کرتے ہوئے باضابطہ اعلان کیا کہ میں اسلام آباد منتقل ہو رہی ہوں۔
مزید پڑھیں: صبا قمر نے اپنے مداحوں کو اہم مشورہ دے دیا
















