Site icon بول نیوز

حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ اے آئی تصاویر پر مداح برہم

حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ اے آئی تصاویر پر مداح برہم

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اے آئی تصاویر پر پاکسانی اداکارہ حرا سومرو شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

حال ہی میں حرا سومرو نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اے آئی سے تیار کردہ رومانوی تصاویر شیئر کیں۔

حرا کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رنویر سنگھ اپنی نئی فلم ’دھورندھر‘ میں اداکاری کی، جس میں پاکستان کو منفی اور غیر حقیقی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

رنویر سنگھ کی مداح ہونے کے ناطے حرا سومرو نے ان تصاویر پر ایک مزاحیہ کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ رنویر مسلمانوں سے نفرت نہیں کرتے بلکہ انہیں صرف پیسے سے بہت زیادہ محبت ہے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اس بات پر سخت برہم نظر آئے، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکاروں اور اداکاراؤں کو ذرا بھی خودداری نہیں رہی۔


دوسرے نے لکھا کہ اینٹی پاکستان فلم کے باوجود ایسی تصاویر بنانے کی ہمت بھی کر کرلی جبکہ ایک اور ردِعمل میں کہا گیا کیا ہم واقعی اتنے نیچے گر چکے ہیں؟ یہ شخص ابھی پاکستان کے خلاف فلم بنا کر آیا ہے۔



Exit mobile version