پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
کراچی میں منعقدہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے محفل کی رونق دوبالا کردی۔
تقریب کا خاص لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب صوفیانہ موسیقی کی عظیم فنکارہ عابدہ پروین نے اپنا عارفانہ کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔
View this post on Instagram
تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
ہانیہ عامر کو عوام کی جانب سے ملنے والے زیادہ ووٹس کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔
ایوارڈ شو میں دیگر کیٹیگریز میں بھی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا انفلویئنسر حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ المعروف ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر بیٹھے تخلیقی ویڈیوز بنانے پر بہترین انفلوئنسر کا ایوارڈ ملا۔
لکس اسٹائل ایوارڈ کی یہ تقریب شوبز انڈسٹری کی کامیابیوں اور فنکاروں کی محنت کے اعتراف کا ایک شاندار امتزاج ثابت ہوئی۔
View this post on Instagram














