لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 میں پاکستانی انفلوئنسر حرا فیصل چھا گئیں، انہوں نے خوبصورت ترین انفلوئنسر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں اس سال مختلف کیٹیگریز میں نمایاں شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی منفرد موجودگی اور دلکش انداز کے باعث معروف انفلوئنسر حرا فیصل کو ’خوبصورت ترین انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیا گیا۔
View this post on Instagram
حرا فیصل نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ فالوورز کی محبت اور حمایت نے انہیں ہمیشہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ہے۔
اس کے علاوہ تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈ کی یہ تقریب شوبز انڈسٹری کی کامیابیوں اور فنکاروں کی محنت کے اعتراف کا ایک شاندار امتزاج ثابت ہوئی۔
















