پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی یادگار واپسی،”بے بی” کی شوٹنگ لوکیشن پرجذباتی لمحہ تھا۔ جسٹن بیبر 15 سال بعد اس مقام پر واپس گئے جہاں 2010 میں ان کا سب سے مشہور گانا “بے بی” کی میوزک ویڈیو شوٹ ہوئی تھی۔
یہ وہ گانا تھا جس نے بیبر کو دنیا بھر میں شہرت کی بلندیاں عطا کیں اور ان کے کیریئر کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔
جسٹن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اس بولنگ ایلی کا دورہ کرتے ہوئے اپنی یادیں تازہ کر رہے تھے۔
ویڈیو میں 31 سالہ گلوکار سادہ مگر اسٹائلش لباس میں نظر آئے۔ اوور سائز ٹی شرٹ اور بیگی شارٹس میں ملبوس اور “بے بی” کے گانے کو جوش کے ساتھ گایا۔
اس گانے کے بیک گراؤنڈ میں ان کے دوست بیٹ باکسنگ کر رہے تھے۔ جسٹن نے اپنے مداحوں کے ساتھ اس لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “جہاں ‘بے بی’ کو شوٹ کیا تھا، میں وہاں گیا۔
” یہ لمحہ نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے ایک یادگار تھا بلکہ اس مقام کی جذباتی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔جو آج بھی ان کے کیریئر کا سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
Went to where I shot my music video for baby
This is what happened pic.twitter.com/ZfZ7vCUv3s
— Justin Bieber (@justinbieber) December 11, 2025
ویڈیو کہاں شوٹ کی گئی ؟
یہ ویڈیو لاس اینجلس کی یونیورسل سٹی واک اور لکی اسٹرائیک لینز پر شوٹ کی گئی تھی۔ اور ان جگہوں کی مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ ہے۔
2010 میں ایم ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، مشہور ریپر لڈاکرس نے اس ویڈیو کو مائیکل جیکسن کے “دا وے یو میک می فیل” کے جدید ورژن کے طور پر بیان کیا تھا۔
جیمسن ولیگاس کا موقف
جسٹن نے اسے “سابقہ محبت کو واپس پانے کی کہانی” قرار دیا تھا۔ ویڈیو میں جسٹن کی محبت کا کردار ادا کرنے والی جیسمن ولیگاس نے حالیہ گفتگو میں بتایا کہ شوٹنگ کے وقت ان کی عمر صرف 16 یا 17 سال تھی۔
“بے بی” ایک ایسا گانا ہے جو آج بھی ان کے کیریئر کا سنگ میل ہے اور جس نے انہیں عالمی شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔















