معروف اداکارہ ہانیہ عامر حالیہ دنوں لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں اپنے سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کامیابی کے باعث خبروں میں رہیں، جہاں انہوں نے ایل ایس اے ٹرافی بھی اپنے نام کی۔
ایوارڈ تقریب میں ہانیہ عامر کے ساتھ ان کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران ہانیہ کی ملاقات توثیق حیدر سے ہوئی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار نبھایا تھا۔
ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی اداکاری کی تعریف کی اور اس موقع پر ہانیہ نے توثیق حیدر کو گلے بھی لگایا۔
View this post on Instagram
اسی تقریب کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ہانیہ عامر کو اپنے ڈرامے میں شوہر کا کردار ادا کرنے والے اداکار فہد مصطفیٰ سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اس رویے کو ناپسند کیا اور تنقید کا نشانہ بنایا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا تقریب میں کوئی مرد ایسا رہ گیا تھا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟ جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہے؟
تاہم کچھ صارفین نے اداکارہ کے رویے کو محض خوشگوار اور پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے ان کا دفاع بھی کیا۔


















