Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمنیٰ زیدی بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں آگئیں

یمنیٰ زیدی کے بولڈ لباس پر صارفین برہم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

حالیہ ایوارڈ شو میں یمنیٰ زیدی کے بولڈ لباس نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کی اور ملا جلا ردِعمل پیدا کیا۔

تقریب میں یمنیٰ زیدی نے ڈیزائنر شہلا چتور کا تیار کردہ تھری پیس لباس پہنا، جس میں روز گولڈ لمبی اسکرٹ، اینٹیک گولڈ کراپ ٹاپ اور کڑھائی و ٹِلّہ ورک سے مزین چمکدار جیکٹ شامل تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کے بعض حلقوں نے اداکارہ کے اس لباس کو غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ یمنیٰ اس میں آرام دہ محسوس نہیں کر رہیں۔

کچھ صارفین نے اس بات پر بھی تبصرہ کیا کہ جسم کی نمائش ضروری نہیں جبکہ بعض نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ بھی ریس میں شامل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی نے فلم ’نایاب‘ کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ جیتا ہے اور وہ جلد ایک رمضان اسپیشل ڈرامے میں نظر آئیں گی۔