دی ماسک کا مشہور زمانہ ولن 60 سالہ پیٹر گن دنیا سے رخصت ہوگیا۔ جس کے بعد ہالی ووڈ انڈسٹری ہی نہیں دنیا بھر میں ان کے مداح صدمے میں ہیں ۔
پیٹر گن نے دی ماسک کے مشہور ولن اور پلپ فکشن میں یادگار منفی کردار ادا کیاتھا۔ وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
اداکار کے منیجر گریگ ایڈورڈز نے ان کے دنیا سے رخصت کرجانے کی تصدیق کردی۔ مقامی پولیس کے مطابق کلنٹن اسٹریٹ کے اپارٹمنٹ میں پیٹر گرین کو زمین پر گرا ہوا پایا۔
موقع پر پہنچنے والی طبی ٹیم نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ان کے گھر سے کسی مشتبہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے۔
ان کا کہناتھاکہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
پیٹر گن کافلمی کیریئر
پیٹر گرین نے 1990 کی دہائی میں ہالی ووڈ میں وہ مقام بنایا جو چند ہی اداکاروں کے حصے میں آتا ہے۔ ان کے ادا کیے گئے منفی کردار ناظرین کے دل و دماغ پر نقش ہو گئے۔
فلم ’دی ماسک‘ میں ان کا بے رحم گینگسٹر ڈوریان ٹائریل آج بھی یاد کیا جاتا ہے جبکہ ’پلپ فکشن‘ میں ان کا مختصر مگر طاقتور کردار فلمی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے ’دی یوزول سسپیکٹس‘، ’ٹریننگ ڈے‘، ’بلو اسٹیریک‘، ’لاز آف گریوٹی‘ سمیت درجنوں فلموں میں کام کیا اور تقریباً 95 فلمی و ٹی وی منصوبوں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔














