Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلی ملاقات کا خوشگوار لمحہ؛ رجب بٹ کی بیٹے کیساتھ تصویر وائرل

رجب بٹ کی اپنے بیٹے سے پہلی ملاقات کی تصویر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے معروف فیملی وِلاگر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی اپنے بیٹے سے پہلی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے نومولود بیٹے کیوان سے پہلی ملاقات کی، جس کی جھلک انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

رجب بٹ نے بیٹے کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہیلو کیوان! بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔
Rajab Butt Meets His Son for the First Time

یہ تصویر چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں مداحوں کی جانب سے رجب بٹ اور ان کے خاندان کے لیے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
Rajab Butt Meets His Son for the First Time

 کئی صارفین نے اس لمحے کو جذباتی اور خوشی سے بھرپور قرار دیا، تاہم اس خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ رجب بٹ کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔

 کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے اور وہ خود کو ایک خیال رکھنے والے والد کے طور پر پیش کرنے کا تاثر دے رہے ہیں۔