سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین اپنی روزمرہ وی لاگز اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتے ہیں۔
حال ہی میں دونوں نے کراچی میں شاندار شادی کی تقریبات کیں، جس میں قریبی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ شوبز اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں مہمانوں نے دل کھول کر سلامی دی، جس کی تفصیلات جوڑے نے اپنے تازہ وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

وی لاگ کے مطابق ربیکا خان اور حسین ترین کو شادی میں مجموعی طور پر تقریباً 5 لاکھ 18 ہزار روپے نقد سلامی موصول ہوئی۔
اقراء کنول اور عریب پرویز نے ایک ایک لاکھ روپے بطور سلامی دیے، معاذ صفدر کی جانب سے 300 ڈالر (تقریباً 84 ہزار روپے) دیے گئے جبکہ دانش تیمور، شہیر، ڈاکٹر مدیحہ اور ایم جے احسن نے 25 ہزار روپے سے زائد رقم دی۔
یہ وی لاگ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداح جوڑے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
















