لاہور کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا کی جوئے کی ایپ پروموشن سے متعلق مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے سماعت کے بعد دونوں کی عبوری ضمانت 6 جنوری تک منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان تفتیش میں شامل ہوں۔
عدالت نے پولیس کو بھی 6 جنوری تک رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دی ہیں۔
تاہم، این سی سی آئی اے نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔















