پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔
رابی پیرزادہ نے نہایت سادگی سے ایک مختصر سی تقریب میں اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کرلی ہے۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اس موقع پر انہوں نے روایتی کریم اور سرخ لباس زیب تن کیا۔
View this post on Instagram
اگرچہ رابی پیرزادہ کے شوہر نے تاحال کوئی تصویر شیئر نہیں کی، تاہم رابی کی پوسٹس سے مداحوں کو اس خوشگوار لمحے کی جھلک ضرور دکھائی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا رابی پیزادہ شیف بن گئیں؟

رابی پیزادہ کے سوشل میڈیا مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی صارفین نے جوڑے کے لیے خوشیوں اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں دی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ رابی پیزادہ کو حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر پروپوزلز موصول ہوتے ہیں، حتیٰ کہ ان کی فاؤنڈیشن کے نمبرز پر آنے والے ہر تیسرے پیغام میں شادی کی پیشکش ہوتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا پسند کرتی ہیں نہیں اور نہ ہی اس طرح کے معاملات میں مداخلت کی اجازت دیتیں ہیں۔














