میرب علی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی سے نہال ، پارٹی کی تصاویروائرل ہوگئیں۔ اداکارہ نے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
یہ پارٹی ان کے دوستوں نے ان کے گھر کے پُرسکون بیک یارڈ میں سجائی تھی۔ اس سرد موسم کی شام میں، تقریب کو دلکش فیری لائٹس، تازہ پھولوں اور خوبصورت سجاوٹ نے چار چاند لگا دیے۔
یہ ایک سادہ مگر دل سے کی جانے والی محفل تھی جس میں صرف قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں لکھا کہ ان کے دوستوں نے گریجویشن پارٹی دے کر انہیں حیران کن انداز میں خوش کر دیا۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کامیابی کے ساتھ لاء اسکول سے گریجویشن مکمل کر لی ہے۔
کیک کٹنگ کے موقع پر جو بیک ڈراپ لگایا گیا تھا، اس پر چمکتے ہوئے غباروں سے ‘کیس کلوزڈ’ لکھا گیا تھا۔ جو ایک قانون کی گریجویٹ کے لیے خاص طور پر معنی خیز تھا۔
سجاوٹ میں میرب کی اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی شامل تھیں۔جو فیری لائٹس کے ساتھ آویزاں کی گئی تھیں اور تقریب کو ایک جذباتی رنگ دے رہی تھیں۔













