Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حنا نیازی سوشل میڈیا پر نئی بحث کا مرکز بن گئیں، شدید تنقید

شادی کی تقریب میں شوہر کو بوسہ دیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین کا سخت ردعمل

پاکستان کی معروف اینکر اور “سنو تو سہی” کی میزبان حنا نیازی اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اس بار ان کا شو یا کیریئر نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی زیرِ بحث ہے۔

حال ہی میں حنا نیازی نے اپنی پسند کے شخص سے شادی کی۔ان کی شادی کی تقریبات نے ان کے مداحوں کو خاصا محظوظ کیا۔

شادی کے بعد ان کی ریسپشن تقریب نے ایک خاص توجہ حاصل کی۔اور اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو میں حنا نیازی اپنے شوہر کو بوسہ دیتی دکھائی دی ہیں ۔ جس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mujeeb Chattah (@theshadiscene)

نوجوان طبقہ حنا نیازی کے اس عمل کی حمایت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور انہیں اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔

ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ شادی شدہ زندگی میں یہ ایک معمول کی بات ہے، اس میں کوئی برائی نہیں۔

اس ویڈیو پر ہونے والی بحث نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو تقسیم کر دیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ ان کی ذاتی آزادی کا دفاع کر رہے ہیں، تو کچھ اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔