Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

تقریب میں نیا انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ تقریب کے بعد ہانیہ نے ریل انسٹاگرام پر شیئر کردی

ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں ۔ انسٹاگرام پر 19.2 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ہانیہ نے حال ہی میں ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں ان کا نیا انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ تقریب کے بعد ہانیہ نے اپنے دلکش ایل ایس اے لک کی ایک ریل انسٹاگرام پر شیئر کی۔

جس میں وہ پراعتماد انداز میں پوز دیتی اور گانے کے ساتھ ہم آواز ہوتی نظر آئیں۔  جیسے ہی یہ ویڈیو اپ لوڈ ہوئی، مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ فوٹو شاپ کی ہوئی لگ رہی ہیں۔

اس پر ہانیہ نے اپنے بے تکلف اور چٹکلے سے بھرپور انداز میں جواب  بھی دیا۔ انہوں نے لکھاکہ  ’’سرجری بوٹوکس‘‘ لکھا اور کہا کہ یہ اب ان کا نیا پسندیدہ مذاق بن چکا ہے۔

ہانیہ کی یہ بے باک اور مثبت ردعمل مداحوں کے درمیان بے حد مقبول ہوئی۔ انہیں سراہا گیا کہ وہ تنقید کو نہایت خوش دلی سے ہینڈل کرتی ہیں۔

اسی دوران، ہانیہ عامر کا نیاانداز  بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے دلکش انداز، متوازن میک اپ اور بھرپور اعتماد کی تعریف کی۔

کئی لوگوں نے کہا کہ ہانیہ کا یہ انداز اتنا دلکش تھا کہ ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہو گیا۔