بھارتی درندوں کی ساؤتھ انڈین اداکارہ سے سرعام بدسلوکی، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ اداکارہ ندھی اگروال ایک فلمی تقریب کے دوران شدید بدنظمی کا شکار ہوگئیں۔
بے قابو ہجوم نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔ یہ واقعہ ’’دی راجا صاحب‘‘ فلم کے گانے ’’ساہنا ساہنا‘‘ کی لانچ تقریب کے دوران پیش آیا۔
جس کے بعد سیکیورٹی اور انتظامات پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ہجوم کی بے قابو صورتحال
ندھی اگروال ایونٹ کے اختتام کے بعد باہر نکلیں تومردوں کا ایک ہجوم ان کے ارد گرد جمع ہوگیا۔ شدید دباؤ اور بدنظمی کی وجہ سے اداکارہ کو بڑی مشکل سے اپنی گاڑی تک پہنچایا گیا۔
جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات مؤثر انداز میں صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آئے۔
Unfcukingbelievable. pic.twitter.com/Wnb788KoFY
— Wokeflix (@wokeflix) December 17, 2025
سوشل میڈیا پر ردعمل
یہ مناظر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ آخر فلمی تقریبات میں خواتین فنکاروں کی حفاظت کے لیے ٹھوس انتظامات کیوں نہیں کیے جاتے۔
معروف گلوکارہ چن مئی سری پاڈا نے بھی اس واقعے پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ مردوں کا رویہ “لکڑ بھگوں سے بھی بدتر” ہے، اور لکڑ بھگوں کی مثال دینا ان کی توہین ہوگی۔
فلم کی ٹیم اور ایونٹ مینجمنٹ پر تنقید
کئی صارفین نے اس معاملے کی ذمے داری براہِ راست فلم کی ٹیم اور ایونٹ مینجمنٹ پر ڈال دی۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ مداحوں کا جنون نہیں تھا بلکہ ناقص انتظامات کا نتیجہ تھا۔ بعض افراد نے تو یہاں تک کہا کہ یہ لوگ مداح نہیں بلکہ مداحوں کے بھیس میں درندے تھے۔
ندھی اگروال کی خاموشی
اب تک نہ تو ندھی اگروال نے بھارتی درندوں کی اس حرکت پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔ تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر فلمی ایونٹس میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر بحث چھیڑ گیا۔
فلمی سفر اور ’’دی راجا صاحب‘‘
واضح رہے کہ ندھی اگروال نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2016 میں فلم ’’منا مائیکل‘‘ سے کیا تھا۔ اس کے بعد تیلگو اور تمل سنیما میں بھی اپنی شناخت بنائی۔
وہ جلد ہارر کامیڈی فلم ’’دی راجا صاحب‘‘ میں نظر آئیں گی۔ جس میں پربھاس، سنجے دت اور مالاویکا موہنن بھی شامل ہیں۔
یہ فلم 9 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اس واقعے نے ایک بار پھر فلمی تقریبات میں خواتین کی حفاظت اور سیکیورٹی انتظامات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
اس کے باوجود کہ اداکارہ اور ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔













