ریمپ واک ، جنت مرزا مشکل میں پڑ گئیں، شدید تنقید کا سامنا ۔ معرف ٹک ٹاکر نے برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ واک میں شرکت کی ۔
جہاں وہ خبروں کی زینت بن گئیں ۔ مگر اس بار وجہ تعریف نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید بنی۔
جنت کی ریمپ واک نے شائقین کو مایوس کیا۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی واک کو “سلیپ واک” اور “ہارر واک” قرار دیا۔
بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا جنت مرزا اب یہ کہہ دیں گی کہ بخار کی وجہ سے وہ صحیح چل نہیں سکیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
کئی سوشل میڈیا صارفین نے جنت مرزا کے فیشن شو میں حصہ لینے پر ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔ ان کاکہناتھاکہ جنت کو ریمپ واک کرنے کے بجائے ٹک ٹاک تک ہی محدود رہنا چاہیے۔
کچھ نے معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے (HSY) پر بھی سوالات اٹھائے۔
View this post on Instagram



















