برائیڈل کاؤچر ویک میں ریمپ واک پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے آخرکار خاموشی توڑ دی ہے۔
جنت مرزا نے ایک وضاحتی ویڈیو کے ذریعے اپنی ریمپ واک سے متعلق پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔
اپنی ویڈیو میں جنت مرزا نے اعتراف کیا کہ ریمپ واک میرے لیے توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوئی۔ ابتدا میں مجھے لگا تھا کہ میں اس تجربے کو آسانی سے سنبھال لوں گی لیکن شو کے دوران حالات مختلف نکلے۔
جنت مرزا نے بتایا کہ شو کے لیے پہنا گیا لباس غیرمعمولی حد تک بھاری تھا، جس کی وجہ سے انہیں ریمپ پر چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
View this post on Instagram
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ذاتی وجہ کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شو کے دوران کئی معاملات ریہرسل کے مطابق نہیں ہوئے، جس کا براہِ راست اثر ان کی واک پر پڑا، ریمپ پر لائٹنگ اور دیگر انتظامی امور بھی ویسے نہیں تھے جیسے انہیں پہلے بتایا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ کنفیوز ہوگئیں۔
View this post on Instagram
آخر میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود یہ تجربہ میرے لیے نیا اور سیکھنے والا تھا۔
ان کی وضاحتی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی جبکہ بعض صارفین اب بھی ان کی ریمپ واک کے معیار پر سوالات اٹھارہے ہیں۔



















