پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان نے 2026 میں ایک بڑے منصوبے کی جانب اشارہ دے کر مداحوں کو بےحد خوش کردیا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹائلش اور دلکش فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شو ٹائم ہے، بیبی! 2026 بڑے خوابوں کے لیے بڑی اسکرین ضروری ہے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی فلمی واپسی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردیں، اگرچہ عائزہ خان نے کسی پروجیکٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، مگر “بگ اسکرین” کا ذکر ایک بڑے فلمی منصوبے کی واضح نشاندہی سمجھا جارہا ہے۔
مداحوں نے نہ صرف تجسس کا اظہار کیا بلکہ اپنی محبت اور حمایت بھی دکھائی، ایک فالوور نے پوچھا کہ کیا آپ آخرکار کسی فلم کے ساتھ بڑی اسکرین پر آرہی ہیں؟ یا یہ کوئی ڈرامہ ہے؟ ہمارے ساتھ مزید تفصیلات شیئر کریں۔
ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ تمام آنے والے پروجیکٹس اور منصوبوں کے لیے نیک خواہشات! انتظار نہیں ہوتا آپ ہمیں بتادیں۔



















