Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبا قمر بولڈ واک پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں

بے باک اداکارہ کی برائیڈل کورچر ویک کے دوران ایک بیک اسٹیج ویڈیو وائرل ہو گئی

اداکارہ صبا قمر بولڈ واک پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں ۔  پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اپنی بے باکی اور منفرد انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت رہتی ہیں۔

صبا قمرنے کامیاب ڈراموں جیسے پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اورفراڈ میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔

حال ہی میں وہ برائیڈل کورچر ویک میں ریمپ پر اپنے جاندار انداز کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ جہاں ان کے فن اور اسٹائل کو مداحوں نے خوب سراہا۔

بیک اسٹیج ویڈیو پر تنازع

اگرچہ صبا قمر کی ریمپ واک پر مداحوں نے ان کی تعریف کی۔ مگر برائیڈل کورچر ویک کے دوران ایک بیک اسٹیج ویڈیو وائرل ہو گئی۔

جس میں وہ انتہائی چست لباس میں بولڈ انداز میں واک کرتی دکھائی دیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔

 کچھ صارفین نے ان پر شدید تنقید کی ۔ جس کے باعث صبا قمر دوبارہ تنازعات کی زد میں آ گئیں۔