Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’میرے رشکِ قمر‘‘ تاجک انداز میں؛ مداح جھوم اٹھے

تاجک گلوکارہ نے ’’میرے رشکِ قمر‘‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیرِ اہتمام لاہور میں منعقدہ پاکستان-تاجکستان ثقافتی میلے میں تاجک گلوکارہ کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کو حیران کر دیا، جب انہوں نے معروف پاکستانی گانا ’’میرے رشکِ قمر‘‘ پیش کیا۔

ثقافتی میلے کے دوران پاکستان اور تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ تقریب میں 75 رکنی تاجک وفد نے بھی شرکت کی۔

حاضرین نے قوالی کی دلکش دھنوں اور ڈھول کی تھاپ پر پیش کیے گئے روایتی رقص کو خوب سراہا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسے ثقافتی میلوں کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی روابط کے فروغ سے پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جو قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔