شگفتہ اعجاز کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں لازوال کردارادا کیے جنہیں مداح کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
شگفتہ اعجاز نے اداکاری کا آغاز پی ٹی وی سے کیا، اور آنچ، کشکول، جانگلوس، خالہ کلثوم کا کنبہ، اوپر گوری کا مکان، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، زنداں، میرے داماد اور بیٹی جیسے یادگار پراجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں۔
شگفتہ اعجاز ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ایک ویڈیو شیئر جس میں وہ ایک معروف برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرتی دکھائی دیں رہی ہیں۔
ماڈلنگ کے دوران وہ ایک خوبصورت فرنٹ اوپن انارکلی اسٹائل لباس میں نظر آئیں، جس میں لباس پر نفیس سلور کڑھائی اور سیکوئن ورک کیا گیا تھا، جسے اسی رنگ کے دوپٹے اور دلکش جیولری کے ساتھ اسٹائل کیا گیا۔
تاہم ان کا ماڈلنگ کرنا مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، اور انہوں نے ان کے لباس اور اندازپر کھل کر تنقید کی۔
View this post on Instagram
کئی صارفین نے اداکارہ کے بھائی کے حالیہ انتقال کے بعد اس طرح کی پوسٹ کو نامناسب قرار دیا۔

















