Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کو 2 سال مکمل

شعیب ملک کا ثناء جاوید کے نام محبت بھرا پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی ازدواجی زندگی کو 2 سال مکمل ہو گئے ہیں، تاہم اس موقع پر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت اور خوشی سے بھرپور پیغام شیئر کیا ہے۔

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر ثناء جاوید کے ساتھ چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

 تصاویر کے ساتھ جاری پیغام میں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

انہوں نے لکھا کہ زندگی کا یہ سفر ثناء جاوید کے ساتھ نہایت خوبصورت ہے اور وہ ان لمحات پر شکر گزار ہیں جو دونوں نے ایک ساتھ گزارے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید نے 2024 کے آغاز میں شادی کی تھی جبکہ یہ دونوں شخصیات کی دوسری شادی ہے، تاہم ان کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔