بھارتی فلم دھریندر کے بعد اداکار سنی دیول کی نئی فلم بارڈر 2 کی خلیجی ممالک میں ریلیز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ادیتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بارڈر 2 کو بھی دھریندر کی طرح خلیجی ممالک میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم بارڈر 2 ریلیز نہیں کی جائے گی، جس کے باعث فلم کی بین الاقوامی بزنس پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔
تاہم، فلم بارڈر 2 آج بروز جمعہ 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی تھی اور اسے نئے سال کی پہلی بڑی بھارتی فلمی ریلیز قرار دیا جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فلم دھریندر پر خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث بیرونِ ملک آمدنی میں تقریباً 90 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 10 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا تھا اور ماہرین کے مطابق بارڈر 2 کو بھی اسی نوعیت کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔














