قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
معروف اداکارہ ثنا جاوید کے شوہر شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں مکہ مکرمہ میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
شعیب ملک نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور مقدس مقامات پر عبادات ادا کیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
اس موقع پر شعیب ملک نے ایک دل سے نکلی دعا بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہر مسلمان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی یہ روحانی سکون اور خوبصورت احساس نصیب ہو۔
