Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علینہ عامر کا اپنے ای آئی ڈیپ فیک اسکینڈل پر ردعمل؛ حکومت سے کارروائی کی اپیل

علینہ عامر کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ٹک ٹاکر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر علینہ عامر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے، اسے ایک ای آئی ڈیپ فیک ویڈیو قرار دیا۔

 واضح رہے کہ علینہ عامر کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر ٹک ٹاکر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اس معاملے پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا، “میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی اور گزشتہ ایک ہفتے سے خاموشی سے سب کچھ دیکھ رہی تھی، مگر جب سینکڑوں ایسی پوسٹس دیکھیں کہ علینہ عامر کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے، تو میں نے سوچا کہ ایسے لوگوں کو ان کی ہی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرا دل یہ پکارے‘ سے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر کا حیران کن انکشاف

علینہ نے کہا کہ ان لوگوں کا ذہنیت دیکھ کر وہ دنگ رہ جاتی ہیں، جو صرف بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ آپ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، کم از کم اس بات کی تحقیق تو کرلیں کہ جو ویڈیو آپ شیئر کر رہے ہیں وہ حقیقتاً میں ہے یا صرف ایک فیک ویڈیو ہے۔

 علینہ عامر کا اپنے ای آئی ڈیپ فیک اسکینڈل پر ردعمل؛ حکومت سے کارروائی کی اپیل

انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعےحکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے کارروائی کریں، تاکہ لڑکیوں کی ای آئی ویڈیوز بنانے والوں کو سخت سزائیں دی جاسکیں۔

علینہ کا کہنا تھا کہ “کسی لڑکی کی فیک ویڈیوز بنا کر اسے بدنام کرنا بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ عناصر صرف اداکاروں، ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز کی ویڈیوز نہیں بنا رہے، بلکہ وہ پرائیویٹ لڑکیوں کی ویڈیوز بھی بنا کر ان کے گھر والوں کو بھیج رہے ہیں، جس سے ان کی زندگیاں برباد ہو رہی ہیں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alina Amir (@alinaamiirr)

ٹک ٹاکر نے اپنی فیملی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہیں وہ اس حوالے سے مکمل بھروسہ کرتی ہیں۔ “اللہ کا شکر ہے کہ میری فیملی پڑھی لکھی ہے اور مجھ پر پورا اعتماد کرتی ہے۔ میں ان کا بھروسہ کبھی نہیں توڑوں گی۔”

آخر میں علینہ نے اعلان کیا کہ “جس نے بھی مجھے اس فیک ویڈیو کے بنانے والے کے بارے میں معلومات فراہم کیں، میں اسے کیش پرائز دوں گی۔ اور آج کے دور میں کسی لڑکی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔”

علینہ کا یہ سخت ردعمل نہ صرف سوشل میڈیا پر گونج رہا ہے بلکہ اس نے خواتین کے حقوق اور سائبر ہراسانی کے حوالے سے ایک اہم گفتگو کا آغاز بھی کیا ہے۔