پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار توثیق حیدر کی شاہ رخ خان کے انداز میں فوٹوگرافی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
توثیق حیدر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں وہ سرسوں کے کھیتوں میں کھڑے کیمرے کے لیے مختلف انداز میں پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ان تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ شاہ رخ خان کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے گانے “تجھ سے دیکھا تو یہ جانا صنم” کا میوزک بھی چل رہا ہے، جو پوسٹ کو مزید مقبول بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان ایک کامیاب انسان کیسے بننے؟ بالی ووڈ کنگ نے بتادیا
تاہم، توثیق حیدر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل پیش کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ “سر، آپ رہنے ہی دیں کیونکہ شاہ رخ خان جیسا نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں کوئی نہیں ہے۔”
ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا، “آپ کھیت میں اپنی سمرن تلاش کر رہے ہیں یا کبوتر؟” جبکہ ایک اور صارف نے تو توثیق حیدر کو کھیت کا مالک آنے سے پہلے فوراً باہر نکل جانے کا مشورہ دے دیا۔
توثیق حیدر نے ان مزاحیہ تبصروں پر کوئی جواب نہیں دیا، تاہم ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔














