پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان مدینہ منورہ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
اداکارہ لائبہ خان نے اس خوشگوار موقع کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خوبصورت اور سادہ تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
شیئر کی گئی تصاویر میں روحانی ماحول اور سادگی نمایاں دکھائی دے رہی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا تھا کہ اگرچہ انہیں شوبز کے بڑے ناموں کے ساتھ زیادہ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، تاہم وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کے میدان میں بہت کچھ حاصل کرچکی ہیں اور اب شادی شدہ زندگی کو ترجیح دینا چاہتی ہیں۔

















