Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقرا عزیز نے اپنی نومولود بیٹی کا نام کیا رکھا؟

یاسر حسین نے 24 جنوری کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی نومولود بیٹی کا نام بتا دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور دعاؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا ہے۔

اداکارہ نے اس موقع پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ عطا فرمایا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں اور ش0وبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ ننھی صوفیہ کے لیے خوشحال اور روشن مستقبل کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل اقرا عزیز کے شوہر اور اداکار یاسر حسین نے 24 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی تھی۔

انہوں نے اسپتال کی ایک سلپ کی تصویر شیئر کی، جس پر بیٹی کی پیدائش درج تھی اور سرخ دل کے ایموجی کے ساتھ اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اقرا عزیز اور یاسر حسین نے مداحوں کو اپنے دوسرے بچے کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد چار افراد پر مشتمل خاندان بننے جا رہے ہیں، تاہم اس جوڑے کے پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔