پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ندا یاسر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جہاں صارفین نے ان پر مختلف ردعمل ظاہر کیے ہیں۔
کچھ صارفین نے ان کا یہ نیا اسٹائل مشہور ڈرامہ سیریل ’معمہ‘ میں صبا قمر کے ہیئر اسٹائل سے مشابہ قرار دیا جبکہ دیگر صارفین نے اس پر مذاق
بھی کیا۔
ایک صارف نے ندا یاسر کو اس نئے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے ہارر فلم کے خوفناک کردار سے تشبیہ دی جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ندا یاسر نے اپنے ساتھ کیا کیا ہے؟ یہ نیا اسٹائل ان پر بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔
مداحوں کی رائے میں واضح اختلاف کے باوجود، ندا یاسر کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر زور شور سے چرچا میں ہے۔














