Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’اب خوش؟‘‘ تنقید کے بعد لائبہ خان نے اپنے دولہے کا چہرہ دکھا دیا، تصاویر وائرل

اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ ہلدی کی تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے رواں ماہ اچانک شادی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

 اداکارہ لائبہ خان نے بتایا تھا کہ ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں انجام پایا، جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے 27 جنوری 2026 کو انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔
لائبہ خان کے نکاح کی تصاویر و ویڈیوز وائرل، دولہا کا چہرہ چھپا دیا گیا

شادی کے اعلان کے بعد لائبہ خان نے مختلف تقریبات کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور شامل تھے۔
لائبہ خان کی ڈھولکی کے ایونٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

ہر موقع پر لائبہ خان حسین برائیڈل انداز میں جلوہ گر ہوئیں جبکہ قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے بھی ان خوشیوں میں شرکت کی۔

تاہم، ان تقریبات کی تصاویر میں لائبہ خان نے اپنی سولو تصاویر شیئر کیں اور اپنے شوہر کو منظرِ عام پر لانے سے گریز کیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے شریکِ حیات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

کچھ صارفین نے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کی شناخت چھپانے سے غیر ضروری بحث نے جنم لیا جبکہ بعض افراد نے قیاس آرائیوں کی بنیاد پر مختلف دعوے اور الزامات بھی عائد کیے۔

کئی صارفین کا خیال تھا کہ اداکارہ کو اپنی شادی اس انداز میں خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

سوشل میڈیا پر جاری بحث کے بعد اب لائبہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ہلدی کی تقریب کی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اب خوش؟ براہِ مہربانی ماشاءاللہ کہہ دو‘