Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر علیشبہ انجم نے اپنی شادی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

کیا 20 سے 30 لاکھ روپے کی شادی کو سادہ کہا جاسکتا ہے؟

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا شخصیت اور ٹک ٹاکر علیشبہ انجم، جو پاکستانی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن بھی ہیں، انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے سادگی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں علیشبہ انجم سے ان کے شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی سادہ انداز میں ہوگی، جس میں صرف نکاح اور ولیمہ شامل ہوگا اور تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے میں مکمل ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے پہنے ہوئے کپڑوں کی بھی قیمت بتاتے ہوئے کہا کہ جینز 20 ہزار روپے، شرٹ 10 ہزار روپے اور جوتے تقریباً 25 ہزار روپے کے ہیں۔

علیشبہ انجم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Waleed (@twofriends_tvs)

کمنٹس میں مداحوں نے ان کی تعریف کی اور شادی پر کم خرچ کرنے کے فیصلے کو سراہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے شادی پر کم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسرے نے کہا کہ اللّٰہ سب کو ایسی سادہ شادی نصیب کرے۔

تاہم، کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور سوال کیا کہ کیا 20 سے 30 لاکھ روپے کی شادی کو سادہ کہا جاسکتا ہے؟

متعلقہ خبریں