Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماورا حسین نے امیر گیلانی کے ساتھ اپنی محبت کی دلچسپ کہانی سنادی

دونوں کو اپنی محبت کا اظہار کرنے کی ہمت نہیں تھی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے شوہر اور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ اپنی محبت کی دلچسپ داستان مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں ماورا حسین نے بتایا کہ شادی سے پہلے انہیں یہ احساس تھا کہ وہ امیر کے بارے میں مختلف انداز میں سوچ رہی ہیں، مگر انہیں یقین نہیں تھا کہ امیر بھی اس سمت سوچ رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں چھوٹے چھوٹے اشارے دیتی، جیسے زیادہ کال کرنا، کبھی کبھار بلاوجہ مشورہ مانگنا یا بہانہ بنانا کہ مجھے کچھ بات کرنی ہے، مگر اصل مقصد صرف ان سے بات کرنا ہوتا تھا۔

ماورا حسین نے یہ بھی بتایا کہ دونوں کو اپنی محبت کا اظہار کرنے کی ہمت نہیں تھی اور یہ ان کی ساس، یعنی امیر کی والدہ تھیں جنہوں نے انہیں ساتھ آنے کی ترغیب دی۔

اداکارہ نے کہا کہ میری آنٹی نے مجھے پریشان دیکھا، میں بہت زیادہ سوچ رہی تھی کہ ہمارا انجام کیسا ہوگا لیکن انہوں نے کہا کہ میں بے وجہ فکر نہ کروں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ ان کا بیٹا کس طرح میرا خیال رکھتا ہے اور کس طرح میرے قریب رہ کر محبت کا اظہار کرتا ہے۔

ماورا حسین نے آخر میں کہا کہ امیر واقعی بہت اچھے انسان ہیں، جب ہم اچھے لوگوں سے ملتے ہیں تو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ کیا ہم بھی اتنے اچھے ہیں۔