پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد صارفین کے درمیان ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔
یہ ویڈیو پاکستانی اداکار عمر عالم کی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی، جہاں دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے اور مسکراتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین کا دوستانہ اور بے تکلف انداز نمایاں تھا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ کچھ افراد نے اسے شوبز انڈسٹری میں معمول کی بات قرار دیا اور کہا کہ فنکاروں کے درمیان ایسا دوستانہ رویہ عام ہے جبکہ بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یاسر حسین ایک شادی شدہ شخص ہیں، اس لیے انہیں اس قسم کی بے تکلفی سے گریز کرنا چاہیے۔






اس کے علاوہ چند صارفین نے اداکارہ اقراء عزیز کی ویڈیو میں غیر موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے، جس پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔













