پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رائٹر امر خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ایک ڈانس ویڈیو ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
امر خان نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشہور گانے “چولی کے پیچھے کیا ہے” پر رقص کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ برنٹ اورنج اور شوخ گلابی رنگ کے لہنگا چولی میں نظر آئیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ ہمیشہ سے مادھوری ڈکشٹ کی مداح رہی ہیں، خاص طور پر ان کے لہنگا چولی اسٹائل کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک برنٹ اورنج لہنگا چولی ہمیشہ سے مادھوری کی فین ہونے کا احساس دلاتا ہے۔
@amarkhanofficial Always a Madhuri and lehenga choli fan ❤️🔥🌟⚡️💃🔥😍✨🫶💖💖 .. Wearing Fahad Hussayn @NABILA #amarkhan #trendingvideo #pakistani_tik_tok #dancetiktok #wedding ♬ original sound – Amar khan
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا۔ کئی افراد نے امر خان کے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پاکستان آپ کی صلاحیت کو نہیں پہچان رہا، بھارت چلی جائیں اور اس سے بھی زیادہ بولڈ کپڑے پہنیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سب کو کیا ہوگیا ہے، سب ہی برہنہ ہوتے جا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
بعض صارفین نے پاکستانی اداکاراؤں کے فیشن اور لباس کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر لباس زیادہ مناسب ہوتا تو اداکارہ زیادہ خوبصورت دکھائی دیتیں۔


تاہم دوسری جانب کئی مداحوں نے امر خان کے ڈانس کو پسند بھی کیا اور ان کے اعتماد و انداز کی تعریف کی۔
امر خان کی یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ اور شیئر کر رہے ہیں۔
















