Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

فروری سے متعلق ہانیہ عامر کا دلچسپ بیان سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے فروری کے مہینے کے حوالے سے ایک دلچسپ بات شیئر کی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ فروری وہ مہینہ ہے جسے کئی لوگ ویلنٹائن ڈے کی وجہ سے ناپسند کرتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ بہت سے افراد فروری کے بارے میں ملے جلے جذبات رکھتے ہیں لیکن میرے لیے یہ مہینہ خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی مہینے میری سالگرہ بھی آتی ہے۔
Hania Aamir shares funny take on why people hate February, her birth month

تاہم، ہانیہ عامر کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ مداح بھی ان کے بیان پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اپنی 29ویں سالگرہ 12 فروری کو منانے والی ہیں، گزشتہ سال انہوں نے اپنا 28واں جنم دن ایک منفرد مرمیڈ تھیم فوٹو شوٹ اور دوستوں کے ساتھ چند نجی محافل کے ساتھ منایا تھا۔

متعلقہ خبریں