Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا بیان وائرل ہوگیا

گلوکار کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کو چونکا دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں اور اس بار ان کا محبت سے متعلق بیان مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کے حالیہ انٹرویو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے محبت کے موضوع پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران ایک خاتون نے عاصم اظہر سے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں صرف ایک بار ہوتی ہے یا انسان کو بار بار محبت ہو سکتی ہے؟ جس کے جواب میں گلوکار نے سنجیدہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سمجھتے تھے کہ محبت کئی بار ہو سکتی ہے لیکن اب انہیں یہ احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک ہی بار نصیب ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عاصم اظہر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ان کی ذاتی زندگی بھی اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مسلسل زیرِ بحث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ممکنہ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جس نے مداحوں میں تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔

اس دلچسپی میں اضافہ اس وقت ہوا جب ہانیہ عامر نے ایک مداح کے سوال پر مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ان کا نکاح جمعے کے روز دوپہر ہوگا۔

ہانیہ عامر کے اس بیان کے بعد جہاں کئی مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا، وہیں بعض صارفین یہ جاننے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ آیا یہ واقعی کوئی اعلان ہے یا اداکارہ نے حسبِ عادت مذاق میں ایسا کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداح اس معاملے پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ عاصم اظہر کا محبت سے متعلق بیان بھی اسی تناظر میں خاصا وائرل ہوچکا ہے۔