Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اشارہ یا مذاق؟ ہانیہ عامر کا عاصم اظہر سے متعلق دلچسپ جواب وائرل

ہانیہ عامر نے پسندیدہ گلوکار کے سوال پر عاصم اظہر کا ذکر چھیڑ دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایک بار پھر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے مبینہ تعلق اور ممکنہ شادی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم اداکارہ ان خبروں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ہمیشہ کی طرح ہلکے پھلکے انداز میں ردعمل دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہانیہ عامر سے سوال کیا گیا کہ ان کا پسندیدہ گلوکار کون ہے؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ “کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizay fatima (@alizayyy_yfatima)

ہانیہ عامر کا یہ مختصر مگر دلچسپ جواب سن کر محفل میں قہقہے گونج اٹھے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور کئی مداح اسے دونوں کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

ہانیہ عامر کے اس انداز نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس کے بعد دونوں فنکاروں کے حوالے سے چہ مگوئیاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔