Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دی ممی 4 کب ریلیز ہوگی؟ حتمی تاریخ سامنے آگئی

اس بات کی تصدیق اسٹوڈیو نے 10 فروری کی رات، اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی

یونیورسل پکچرز  نے دی ممی کے چوتھے سیکوئل کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا، جس میں  برینڈن فریزر اور ریچل وائیزمرکزی کرداروں کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔

اس بات کی تصدیق اسٹوڈیو نے 10 فروری کی رات، اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی، ساتھ ہی انہوں نے 1999 کی اصل فلم سے برینڈن فریزر اور ریچل وائیز کی تصاویر کا کولاج بھی شیئر کیا۔

نومبر 2025 میں، دی وییل کے اداکار نے پہلے ہی اس حوالے سے اشارہ دیا تھا کہ یہ نیا سیکوئل ان کا درینہ خراب پورا کرے گا جسے وہ ممی فرنچائز کے لیے گزشتہ دو دہائیوں سے دیکھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کئی ہالی ووڈ اداکارغزہ پر مبنی ڈرامہ ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘ میں شامل

انہوں نے اس وقت ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو فلم میں بنانا چاہتا تھا، وہ آنے والی ہے۔ اور میں اس کال کا 20 سال سے انتظار کر رہا تھا۔

دی ممی 4 کب ریلیز ہوگی، حتمی تاریخ سامنے آگئی

یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ فریزر اور وائیز اس فلم میں ماضی کی طرح بطور ایڈونچرر رِک اوکونل اور  ایولن اوکونل کے طور دکھائی دیں گے۔

مزید برآں، فریزر اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر  ہوں گے، جبکہ میٹ بیٹنلی-اولپِن اور ٹائلر گلٹ فلم کی ہدایت کاری کریں گے۔

واضح رہے کہ دی ممی یونیورسل کا آغاز 1999 میں دی ممی سے ہوا تھا جس میں برینڈن فریزر اور ریچل وائیز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ان دونوں آن اسکرین جوڑی کو پسند کیا گیا یہی وجہ ہے کہ  اس کے سیکوئل دی ممی ریٹرنس (2001) میں بھی انہوں نے اپنے کرداروں کو دوبارہ ادا کیا، جبکہ فریزر نے 2008 کی دی ممی: ٹومب آف دی ڈریگن ایمپرر میں بھی بطور ہیرو کردار ادا کیا تھا تاہم اس فلم میں وائیز کی جگہ ماریہ بیلو نے ان کا کردارنبھایا تھا۔

متعلقہ خبریں