شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ڈائیلاگ پر لپ سنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں ژالے سرحدی کہتی ہیں کہ میرا تو 14 فروری کا پلان ایکدم فکسڈ ہے، کسی بھی جوڑے کو دیکھوں گی تو زور زور چلاؤں گی، بھائی کل والی اچھی تھی۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں لپ سنگ کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ پھر وہ جانے اور اس کی بندی جانے۔
تاہم، ژالے سرحدی کی یہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ہزاروں مداحوں نے دیکھی اور لائکس و تبصرے کیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی مزاحیہ اداکاری اور منفرد انداز کو کافی پسند کیا ہے جبکہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔



















