Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویلنٹائن ڈے کے بعد علی رضا اور کنزا ہاشمی کی جوڑی خبروں کی زینت بن گئی

دونوں فنکار جلد ہی ایک نئے ڈرامے میں ساتھ نظر آئیں گے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا اور اداکارہ کنزا ہاشمی کی حالیہ تصاویر اور بڑھتی قربتوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا ہے۔

حال ہی میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر دونوں فنکاروں نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ پوز دیتے ہوئے دکھائی دیے۔
Are Ali Raza & Kinza Hashmi Dating

 مداحوں نے ان تصاویر میں دکھائی دینے والی گاڑی پر بھی توجہ دی اور اندازہ لگایا کہ شاید یہ گاڑی علی رضا کی ہے، جس سے تعلقات کی افواہیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
Are Ali Raza & Kinza Hashmi Dating

دونوں فنکار جلد ہی ایک نئے ڈرامے میں ساتھ نظر آئیں گے، جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ ان کی کیمسٹری صرف اسکرین تک محدود نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاید یہ دوستی صرف کام تک محدود نہیں بلکہ ذاتی سطح پر بھی جاری ہوسکتی ہے، تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
Are Ali Raza & Kinza Hashmi Dating